Wed, September 16, 2026

کوہاٹ: لاچی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

کوہاٹ: لاچی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

کوہاٹ : کوہاٹ کے نواحی علاقے لاچی میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (CTD) نے مشترکہ کارروائی کے دوران 6 دہشتگرد مارے ہیں۔ ڈی پی او کوہاٹ شہباز الٰہی کے مطابق، فورسز کو علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی، اور جب پولیس موقع پر پہنچی تو دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیشی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز لکی مروت میں بھی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگرد ہلاک کیے تھے۔

ٹیگز: