کراچی : مقامی عدالت نے انمول عرف پنکی کیس میں مبینہ سہولت کاروں کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔
سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی کے قریبی مبینہ ساتھی ہیں اور ان پر غیر قانونی مالی لین دین اور مبینہ منی لانڈرنگ میں معاونت کے الزامات ہیں۔
تفتیشی حکام کے مطابق سہیل الرحمان اور ذیشان الرحمان پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر بلیک منی کو وائٹ کرنے میں کردار ادا کیا، جبکہ اکاؤنٹس منجمد ہونے کے بعد بھی مبینہ طور پر سمیر نامی شخص کے ذریعے مالی ٹرانزیکشنز جاری رکھی گئیں۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد ضمانت کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت اور تفتیش جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔