Wed, September 16, 2026

ایران اور امریکہ کے جوہری مذاکرات کا چھٹا دور منسوخ کردیاگیا

ایران اور امریکہ کے جوہری مذاکرات کا چھٹا دور منسوخ کردیاگیا

مسقط: ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا چھٹا دور جو عمان میں اتوار کو ہونا تھا، اب منسوخ کر دیا گیا ہے۔

عمان کے وزیر خارجہ بدر البو سعید نے سوشل میڈیا پر اس بات کا اعلان کیا کہ مسقط میں ہونے والی ملاقات نہیں ہو گی۔ امریکی حکام نے بھی اس کی تصدیق کی اور کہا کہ مذاکرات کے لیے اب کوئی ملاقات نہیں ہو رہی، مگر وہ بات چیت کے عمل کو جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

ایران نے بھی مذاکرات کی منسوخی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ان کی تمام تر توجہ دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنے پر مرکوز ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ "امریکا اور اسرائیل نے ایران کی پرامن جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، اور امریکا اسرائیلی جارحیت کا سب سے بڑا حامی ہے۔ ایسے حالات میں مذاکرات کا حصہ بننا بے معنی ہو گیا ہے۔"

یاد رہے کہ عمان کی ثالثی میں ہونے والے اس مذاکرات کے چھٹے دور کو ایک اہم موقع سمجھا جا رہا تھا، لیکن اب اس کی منسوخی نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

ٹیگز: