راولپنڈی: فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں، جہاں آپریشن شعبان کے دوران مزید 3 خارجیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق خارجیوں کو فضائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ حالیہ آپریشن میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔
آپریشن شعبان کے دوران اب تک ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی تعداد 88 ہوگئی ہے، جبکہ 5 جولائی سے جاری آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں مجموعی طور پر 126 خارجی دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔
سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و استحکام کے لیے دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ان کے نیٹ ورک کے خاتمے تک آپریشنز جاری رکھے جائیں گے۔