Wed, September 16, 2026

سٹاک مارکیٹ میں زبردست آغاز، ہنڈرڈ انڈیکس 351 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بلند سطح پر پہنچ گیا

سٹاک مارکیٹ میں زبردست آغاز، ہنڈرڈ انڈیکس 351 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بلند سطح پر پہنچ گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں ابتدائی کاروبار کے دوران مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 351 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 73 ہزار 870 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔ ابتدائی سیشن میں مختلف شعبوں کے حصص میں خریداری کے رجحان نے مارکیٹ کو سہارا دیا۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری اور مثبت معاشی توقعات کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہ سکتا ہے۔

ٹیگز: