Wed, September 16, 2026

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کے روز وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں امن و امان، معیشت، اور قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔

کابینہ کو ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، جب کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کے حالیہ فیصلوں کی توثیق بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کا نام تبدیل کر کے "فیڈرل کانسٹیبلری" رکھنے کی تجویز پیش کی جائے گی، اور اس فورس کا دائرہ پورے ملک تک بڑھانے پر بھی غور ہوگا۔

ٹیگز: