Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس بلایا ہے، جس میں ملک کی موجودہ معاشی اور سیاسی صورتحال پر بات ہوگی۔

اجلاس میں وزیراعظم اپنے غیر ملکی دوروں کے بارے میں کابینہ ارکان کو آگاہ کریں گے۔ اس کے علاوہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات، ریلوے کے معاملات، اور قانونی امور پر بھی غور کیا جائے گا۔

کابینہ کو پاور سیکٹر میں بہتری کے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی اور ریلوے ترمیمی آرڈیننس کے مسودے کی منظوری بھی اس اجلاس میں متوقع ہے۔

ٹیگز: