کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ نے ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ہنڈرڈ انڈیکس کو ایک لاکھ 37 ہزار 684 پوائنٹس تک پہنچا دیا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے دن کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی اور انڈیکس میں ایک ہزار سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
گزشتہ دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 2202 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 36 ہزار 502 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ آج کے کاروباری آغاز نے ایک نیا سنگ میل عبور کیا ہے۔