Wed, September 16, 2026

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار کی سطح عبور کر گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار کی سطح عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے آغاز پر کاروباری سرگرمیوں میں تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار 756 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار 466 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

مارکیٹ میں تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بہتر نظر آیا اور مختلف شعبوں کے حصص میں خریداری کا رجحان غالب رہا۔

کاروباری ماہرین کے مطابق نئے مالی سال کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ کی مثبت کارکردگی سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری کی علامت قرار دی جا رہی ہے۔

ٹیگز: