Wed, September 16, 2026

اڈیالہ جیل: بانی پی ٹی آئی کا پانچ رکنی ٹیم کے ہمراہ آنکھوں کا معائنہ، میڈیکل رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال

اڈیالہ جیل: بانی پی ٹی آئی کا پانچ رکنی ٹیم کے ہمراہ آنکھوں کا معائنہ، میڈیکل رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال

راولپنڈی : اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کی صحت اور آنکھوں کے معائنے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پانچ رکنی ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی معائنہ مکمل کر لیا ہے، جس کے بعد جیل انتظامیہ نے طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوا دی ہے۔
 سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق پانچ رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا معائنہ کیا اور چیک اپ کے بعد ٹیم واپس روانہ ہو گئی ہے، جس کی حتمی رپورٹ جلد مرتب کر لی جائے گی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کو بھیجی گئی ابتدائی رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے بلڈ پریشر، شوگر لیول اور ٹمپریچر کا مکمل ریکارڈ (چارٹ) شامل کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں ان تمام کنسلٹنٹس کی تفصیلات اور رپورٹس بھی شامل کی گئی ہیں جنہوں نے اب تک بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا ہے۔ رپورٹ میں جیل کے میڈیکل اسٹاف کی تفصیلات اور بانی پی ٹی آئی کو فراہم کی جانے والی ادویات و سہولیات کا ذکر بھی موجود ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ رکنی ٹیم کی جانب سے آنکھوں کے معائنے کی تفصیلی رپورٹ موصول ہوتے ہی اسے بھی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا جائے گا تاکہ مستقبل کے علاج کے حوالے سے فیصلہ کیا جا سکے۔

ٹیگز: