Wed, September 16, 2026

سڈنی دہشتگرد حملہ: بھارتی روابط کی تحقیقات تیز

سڈنی دہشتگرد حملہ: بھارتی روابط کی تحقیقات تیز

سڈنی : سڈنی میں فائرنگ حملے میں 16 افراد کی ہلاکت کے بعد آسٹریلوی انٹیلی جنس ایجنسیز نے بھارت کے ممکنہ ملوث ہونے کے شواہد کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، آسٹریلوی حکام نے دہشتگرد نوید اور اس کے ساتھیوں کے ممکنہ روابط کے بارے میں معلومات کے لیے بھارتی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ نوید کے قریبی دوست کے مطابق اس کا والد بھارتی اور والدہ اطالوی ہیں، جو واقعے کے پس منظر کو سمجھنے میں اہم شواہد فراہم کرتے ہیں۔

آسٹریلوی حکام تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے مختلف زاویوں کا جائزہ لے رہے ہیں، اور بین الاقوامی سطح پر بھی اس معاملے پر توجہ بڑھتی جا رہی ہے تاکہ دہشتگرد عناصر کے ممکنہ نیٹ ورک کی نشاندہی کی جا سکے۔

ٹیگز: