Wed, September 16, 2026

سڈنی حملے میں ملوث ساجد اکرم کا بھارتی پس منظر سامنے، تحقیقات جاری

سڈنی حملے میں ملوث ساجد اکرم کا بھارتی پس منظر سامنے، تحقیقات جاری

نئی دہلی / سڈنی: سڈنی میں پیش آنے والے حالیہ دہشت گرد حملے کے مرکزی ملزم ساجد اکرم کا بھارتی پس منظر بھارتی میڈیا کی تصدیق کے بعد منظرِ عام پر آ گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ساجد اکرم بھارت کے شہر حیدرآباد کا رہائشی تھا اور 1998 میں آسٹریلیا منتقل ہوا۔ آسٹریلوی شہریت اس نے اپنے بیٹے کی پیدائش کے وقت حاصل کی۔ ساجد اکرم گزشتہ 27 برسوں کے دوران کم از کم تین مرتبہ بھارت کا سفر کر چکا ہے۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ آسٹریلوی حکام نے واقعے کے بعد ساجد اکرم کی سفری تفصیلات اور پس منظر سے متعلق معلومات کے لیے بھارتی حکام سے رابطہ کیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات آنے کا انتظار ہے۔

سڈنی حملے کے بعد سکیورٹی ادارے ملزم کے نیٹ ورک اور ممکنہ معاونین کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ مزید خطرات کو بروقت روکا جا سکے۔

ٹیگز: