Wed, September 16, 2026

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

راولپنڈی : پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں سطح آب سے فضا تک مار کرنے والے ایف ایم 90 این ای آر میزائل کی کامیاب لائیو فائرنگ کے ذریعے اپنی جنگی صلاحیت اور آپریشنل تیاری کا شاندار مظاہرہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، اس فائر پاور مظاہرے کے دوران پاک بحریہ نے انتہائی تیز رفتاری سے فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس سے اس کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری واضح طور پر ظاہر ہوئی۔

پاکستان فلیٹ کے کمانڈر، ریئر ایڈمرل عبد المنیب نے اس کامیاب فائرنگ ڈسپلے کا مشاہدہ کیا اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے فائرنگ میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو سراہا۔

ریئر ایڈمرل نے کہا کہ پاک بحریہ ہر وقت ملکی سمندری دفاع اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

ٹیگز: