Wed, September 16, 2026

بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن: 6 بھارتیوں سمیت 7 غیر ملکیوں کی جان بچا لی گئی

بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن: 6 بھارتیوں سمیت 7 غیر ملکیوں کی جان بچا لی گئی

اسلام آباد :پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے مشکل میں گھرے غیر ملکی جہاز "ایم وی گوتم" کے عملے کو بحفاظت ریسکیو کر لیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق، عمان سے بھارت جانے والے جہاز "ایم وی گوتم" میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی، جس کے بعد میری ٹائم ریسکیو اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر ممبئی نے پاکستانی حکام سے فوری مدد کی درخواست کی۔ہنگامی کال پر بروقت ردعمل دیتے ہوئے پاک بحریہ نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز "کشمیر" کو فوری طور پر امدادی کارروائی کے لیے روانہ کیا۔ آپریشن کے دوران جہاز پر موجود درج ذیل عملے      6 بھارتی شہری،    1 انڈونیشیائی شہری کو بچایا گیا ۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کی ٹیم نے متاثرہ جہاز پر پہنچ کر عملے کو خوراک، طبی سہولیات اور ضروری تکنیکی معاونت فراہم کی۔ جہاز کی خرابی کو دور کرنے کے لیے پاک بحریہ کے ماہرین مسلسل کام کر رہے ہیں۔پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن سمندر میں انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کے عالمی عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عکاس ہے۔

ٹیگز: