Wed, September 16, 2026

اسلام آباد 'عالمی امن کا مرکز' بننے کے قریب: سٹاک مارکیٹ میں خوشی کی لہر، انڈیکس کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

اسلام آباد 'عالمی امن کا مرکز' بننے کے قریب: سٹاک مارکیٹ میں خوشی کی لہر، انڈیکس کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

کراچی/اسلام آباد : پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بین الاقوامی سفارتکاری کے مثبت اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر اس قدر تیزی سے اثر انداز ہوئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ ممکنہ 'تاریخی معاہدے' اور اس کے لیے اسلام آباد کے انتخاب نے مقامی مارکیٹ میں ہلچل مچا دی ہے۔
آج صبح جیسے ہی کاروبار کا آغاز ہوا، سرمایہ کاروں نے جوق درجوق خریداری شروع کر دی، جس سے مارکیٹ کا گراف تیزی سے اوپر کی جانب گامزن ہو گیا۔    انڈیکس میں چھلانگ: 3,768 پوائنٹس،    تاریخی سنگ میل: 1,69,403 کی سطح بحال ہوگئی۔ سرمایہ کاروں نے صدر ٹرمپ کے "کچھ بڑا ہونے والا ہے" والے بیان کو معاشی استحکام کی نوید قرار دے دیا۔

ٹیگز: