کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے مداحوں کے ساتھ خوشی کی خبر شیئر کرتے ہوئے ماں بننے کا اعلان کر دیا ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک دلکش فوٹو شوٹ پوسٹ کیا، جس میں وہ اپنے شوہر حمزہ امین کے ہمراہ سفید لباس میں نظر آ رہی ہیں۔
اشنا شاہ نے تصاویر کے ساتھ مختصر مگر پراثر کیپشن تحریر کیا کہ اس موسمِ گرما میں ان کی زندگی میں کئی نئی خوشیاں آنے والی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے بچے کی ایموجی بھی شامل کی۔
پوسٹ منظرِ عام پر آتے ہی مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا، جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی اداکارہ کے لیے خوشی اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔