کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں آج 'بُلز' کا راج برقرار ہے، جہاں سرمایہ کاروں کے بے پناہ اعتماد نے مارکیٹ کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ کاروباری سیشن کے دوران کے ایس ای (KSE) 100 انڈیکس میں 2 ہزار 743 پوائنٹس کی غیر معمولی چھلانگ دیکھی گئی ہے۔
آج کی ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ نے گزشتہ تمام ریکارڈز پیچھے چھوڑ دیے ہیں۔ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 49 ہزار 586 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ مارکیٹ گزشتہ روز 1 لاکھ 46 ہزار 842 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر تیزی کا یہ تسلسل برقرار رہا تو مارکیٹ آج ہی 1 لاکھ 50 ہزار کی تاریخی نفسیاتی حد عبور کر لے گی۔