Wed, September 16, 2026

گندم کاشتکاروں کیلئے خصوصی پیکج کل جاری کیا جائے گا

گندم کاشتکاروں کیلئے خصوصی پیکج کل جاری کیا جائے گا

لاہور: گندم اگانے والے کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ کل کسان پیکج جاری کیا جائے گا تاکہ نہ صرف کسانوں کو ان کی محنت کا پورا صلہ ملے بلکہ عوام کو بھی سستا آٹا میسر ہو۔

ایک اجلاس میں مریم نواز نے کہا کہ ایسے اقدامات کریں گے کہ آٹا بھی سستا رہے اور کسان بھی خوشحال ہو۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پیکج کسانوں کیلئے خاص اور لاجواب ہوگا، اور انہیں گندم کی اچھی قیمت ملے گی۔

وزیراعلیٰ نے کسانوں کی محنت کو سراہا اور کہا کہ آپ سب نے میری اپیل پر ریکارڈ مقدار میں گندم کاشت کی، اب حکومت کی باری ہے کہ آپ کو پورا ساتھ دے۔

ٹیگز: