Wed, September 16, 2026

مریم نواز کا گرین انڈسٹریل زون منصوبے کی حمایت کا اعلان، سرمایہ کاروں کے لیے خصوصی پیکج تیار

مریم نواز کا گرین انڈسٹریل زون منصوبے کی حمایت کا اعلان، سرمایہ کاروں کے لیے خصوصی پیکج تیار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں جدید گرین انڈسٹریل اکنامک زون کے قیام کی تجویز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا نے وزیراعلیٰ پنجاب کو گرین انڈسٹریل اکنامک زون کے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وفد نے او پی ایف اور گرین انرجی گروپ کے تعاون سے پنجاب میں ماحول دوست اور جدید صنعتی زون قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے گرین اکنامک زون کے قیام کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے منصوبے کو عملی شکل دینے کے لیے جامع ایکشن پلان طلب کر لیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کے لیے خصوصی مراعاتی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے گرین انرجی اور جدید صنعتوں کے فروغ کو حکومت کی ترجیح قرار دیا۔

ٹیگز: