کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 17 ہزار 158 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔
گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں بڑا اضافہ ہوا تھا، جب انڈیکس 1,536 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 16 ہزار 390 پر بند ہوا تھا۔