Wed, September 16, 2026

 مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی، خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے اوپر چلی گئیں

 مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی، خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے اوپر چلی گئیں

 نیویارک: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔

 عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 107 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی، جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل بھی 103 ڈالر فی بیرل کی سطح سے اوپر چلا گیا۔

 ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور خطے سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

 خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے درآمدی ممالک کیلئے توانائی کے اخراجات میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ٹیگز: