امریکہ : واٹس ایپ نے اپنے سٹیٹس فیچر میں ایک نئی سہولت متعارف کرانے کی تیاری کرلی ہے، جس کے تحت صارفین اب پہلے کے مقابلے میں زیادہ دورانیے کا میوزک سٹیٹس پر شیئر کرسکیں گے۔
رپورٹس کے مطابق نئے فیچر کے بعد صارفین کسی تصویر کے ساتھ 30 سیکنڈ تک کا میوزک کلپ شامل کرکے اسے سٹیٹس پر پوسٹ کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ گانے کے کلپ کو تصویر کے بغیر بھی براہِ راست سٹیٹس کے طور پر شیئر کرنے کا آپشن موجود ہوگا۔
اس سے قبل واٹس ایپ سٹیٹس میں میوزک شیئر کرنے کی حد 15 سیکنڈ تک تھی، جسے اب بڑھا کر 30 سیکنڈ کیا جا رہا ہے۔
یہ تبدیلی خاص طور پر ان صارفین کے لیے کارآمد ہوگی جو اپنے اسٹیٹس کے ذریعے پسندیدہ گانوں یا موسیقی کے مختصر حصے دوستوں اور دیگر رابطوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔
واٹس ایپ کا سٹیٹس فیچر بنیادی طور پر تصاویر، ویڈیوز اور دیگر مختصر اپ ڈیٹس شیئر کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، جبکہ نئی سہولت اسے مزید دلچسپ اور تخلیقی بنانے میں مدد دے گی۔