Wed, September 16, 2026

پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ شہزادہ اسد نے کھیل کے میدان میں عالمی سطح پر ملک کا نام بلند کر دیا

پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ شہزادہ اسد نے کھیل کے میدان میں عالمی سطح پر ملک کا نام بلند کر دیا

ڈالی : پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ شہزادہ اسد نے چین کے شہر ڈالی میں ہونے والے بین الاقوامی ہاف آئرن مین ٹرائیتھلون مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے طلائی تمغہ حاصل کر لیا۔

پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے لیفٹیننٹ شہزادہ اسد نے مجموعی طور پر 113 کلومیٹر کا مقابلہ 6 گھنٹے 30 منٹ اور 41 سیکنڈز میں مکمل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

مقابلے کے پہلے مرحلے میں انہوں نے 1.9 کلومیٹر تیراکی کا فاصلہ 40 منٹ 57 سیکنڈز میں طے کیا، جبکہ 90 کلومیٹر سائیکلنگ کا مشکل مرحلہ 2 گھنٹے 59 منٹ اور 8 سیکنڈز میں مکمل کیا۔

ٹریک کے آخری مرحلے میں لیفٹیننٹ شہزادہ اسد نے 21.1 کلومیٹر دوڑ میں 2 گھنٹے 30 منٹ اور 16 سیکنڈز کا وقت حاصل کیا۔

لیفتیننٹ شہزادہ اسد کی یہ کامیابی پاکستان کے لیے ایک اہم اعزاز ہے، جس کے ذریعے انہوں نے عالمی کھیلوں کے میدان میں ملک کا نام نمایاں کیا۔

ٹیگز: