اسلام آباد: پاک بحریہ اور روسی بحریہ کے درمیان دوطرفہ مشق "عریبین مون سون" کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد دونوں افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دینا اور مشترکہ بحری خطرات کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کرنا تھا۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، اس مشق میں پاک بحریہ کے مختلف اثاثے اور پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی شریک تھے، جنہوں نے باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مختلف مشقیں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، اس دوران دونوں ممالک کے جہازوں کے دورے، ہاربر ڈرلز اور ٹیبل ٹاپ ڈسکشنز کا انعقاد بھی کیا گیا، جہاں روسی بحریہ کے نمائندوں نے پاک بحریہ کے سینئر حکام سے ملاقاتیں کیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس مشق کا مقصد میری ٹائم ڈومین میں خطے کی بحری سلامتی کو مضبوط بنانا ہے، اور پاک بحریہ کے عزم کو مزید مستحکم کرنا ہے۔