Wed, September 16, 2026

اسرائیل نے غزہ پر حملے بڑھا دیے، 50 سے زیادہ فلسطینی شہید

اسرائیل نے غزہ پر حملے بڑھا دیے، 50 سے زیادہ فلسطینی شہید

غزہ : غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے زور پکڑ گئے ہیں جس کے نتیجے میں ہفتے کے روز 50 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے۔ شمالی غزہ میں اسرائیلی طیاروں نے رہائشی عمارتوں اور پناہ گاہوں پر بمباری کی، جس کی وجہ سے بے گھر افراد کو محفوظ جگہ پر جانے کا موقع نہیں ملا۔

اسرائیل نے بھوکے، پیاسے اور خوف زدہ فلسطینیوں کو علاقے خالی کرنے کی وارننگ دی، لیکن حملے اتنے تیز تھے کہ لوگ اپنے آپ کو بچا نہیں سکے۔ جنوب مغربی غزہ میں پبلک پراسیکیوشن بلڈنگ اور بریج کیمپ سمیت دیگر جگہوں پر بھی حملے کیے گئے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق بھوک اور پانی کی کمی کی وجہ سے مزید 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسرائیل نے غزہ میں اپنی کارروائیوں کے لیے 8 ارب ڈالر کی مالی معاونت بھی منظور کر لی ہے۔

عالمی سطح پر اس بحران پر گہری تشویش پائی جاتی ہے اور فوری انسانی امداد کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: