Wed, September 16, 2026

پاک افغان تعلقات بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں :مولانا فضل الرحمان

 پاک افغان تعلقات بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں :مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ماضی میں انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور اب بھی وہ ایسا کر سکتے ہیں۔

کنونشن سینٹر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغان قیادت سے رابطے ہوئے ہیں اور افغان حکام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک افغان جنگ بندی کے بعد زبان بندی بھی ضروری ہے تاکہ دونوں ممالک میں اشتعال انگیزی نہ ہو۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔

مولانا فضل الرحمان نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے کشمیر پر بیان پر تنقید کی بجائے پاکستان کی کشمیر پالیسیوں پر غور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

مولانا نے کہا کہ پاکستان کی فوج عالمی معیار کی ہے اور موجودہ حالات میں ریاست کو غور کرنا چاہیے کہ کیا مغربی محاذ کھولنا حکمت عملی کے مطابق ہے یا نہیں۔

ٹیگز: