Wed, September 16, 2026

چاہتے ہیں کہ بھارت اور پاکستان آپس میں بہترین ہمسائے بن کر رہیں ، صدر ٹرمپ

چاہتے ہیں کہ بھارت اور پاکستان آپس میں بہترین ہمسائے بن کر رہیں ، صدر ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ بھارت اور پاکستان آپس میں بہترین ہمسائے بن کر رہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران، ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو "عظیم رہنما" قرار دیا، جس پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ "ہم نے بھارت کے 7 طیارے گرائے تھے"۔

ٹرمپ نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بھی اپنی "فیورٹ فیلڈ مارشل" کہا اور کہا کہ "میں وزیراعظم شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جو اس وقت یہاں موجود نہیں ہیں"۔

امریکی صدر نے ائیر فورس ون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کو انہوں نے تجارتی پابندیوں (ٹیرف) کے ذریعے روکا تھا۔ اس سے پہلے بھی ٹرمپ نے اس بات کا کریڈٹ لیا تھا کہ انہوں نے پاک بھارت جنگ بندی کو تجارت کے ذریعے حل کیا۔

اب، ٹرمپ نے یہ خواہش ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور بھارت اپنے تعلقات میں بہتری لائیں اور پرامن ہمسائے بن کر رہیں۔

ٹیگز: