Wed, September 16, 2026

پاکستان کی معیشت نے سب کو حیران کر دیا، عالمی مالیاتی جریدے کی شاندار رپورٹ

پاکستان کی معیشت نے سب کو حیران کر دیا، عالمی مالیاتی جریدے کی شاندار رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان کی معیشت نے دنیا بھر میں مثبت پیغام دیا ہے۔ عالمی مالیاتی جریدے بیرن نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو ’’معاشی کرشمہ‘‘ قرار دے کر کہا ہے کہ پاکستان ایک مشکل دور سے نکل کر ترقی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، مہنگائی میں بڑی کمی، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست بہتری اور یورو بانڈز کی قیمت میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان میں معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ بیرن نے کہا کہ ایسے مواقع بار بار نہیں آتے، اور دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو چاہیے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا سنجیدگی سے جائزہ لیں۔

رپورٹ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ حکومت اور دیگر اداروں کی مربوط پالیسیوں نے پاکستان کو استحکام کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، جو آنے والے برسوں میں اور زیادہ ثمر آور ہو سکتی ہے۔

ٹیگز: