Wed, September 16, 2026

محسن نقوی کی بھارتی ڈرون حملے میں زخمی محنت کش کی عیادت، بہتر علاج کی یقین دہانی

محسن نقوی کی بھارتی ڈرون حملے میں زخمی محنت کش کی عیادت، بہتر علاج کی یقین دہانی

راولپنڈی : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے نوجوان توقیر عباس کی راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں عیادت کی۔ توقیر عباس ان محنت کش نوجوانوں میں شامل ہیں جو کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب چپس اور برگر بیچ کر اپنے خاندان کا خرچ چلاتے تھے۔ اسی حملے میں ان کا کزن، علی حیدر شہید ہو گیا، جو اپنی آٹھ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

محسن نقوی نے زخمی نوجوان کا حوصلہ بڑھایا اور ان کی آنکھ کے علاج سے متعلق ڈاکٹرز سے تفصیلی معلومات لیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ توقیر کو ہر ممکن طبی سہولیات دی جائیں تاکہ اس کی آنکھ کو بچایا جا سکے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ توقیر عباس کو جلد مکمل صحت دے، اور یہ کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جاتیں، ان ہی کی بدولت ملک کو کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ 

ٹیگز: