Wed, September 16, 2026

امریکی صدر کا پاکستان اور بھارت کو قریب لانے کا عزم

امریکی صدر کا پاکستان اور بھارت کو قریب لانے کا عزم

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم ہو اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آئیں۔ سعودی امریکن سرمایہ کاری فورم سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ "کیا ہی اچھا ہو اگر پاکستان اور بھارت ساتھ بیٹھ کر کھانا کھائیں؟ ہم کوشش کریں گے کہ دونوں کو کچھ قریب لے آئیں۔"

ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی کرانے میں کامیابی حاصل کی، اور امید ہے کہ یہ سیز فائر برقرار رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی دشمنی اگر بڑھتی تو بہت بڑا انسانی المیہ ہو سکتا تھا، جس میں لاکھوں جانیں ضائع ہو سکتی تھیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک بھارت تنازع کو حل کرنا ایک مشکل کام تھا، مگر مارکو روبیو کی کوششوں سے سیز فائر ممکن ہوا۔ ٹرمپ نے دونوں ملکوں کی قیادت کو ذہین اور باصلاحیت قرار دیا۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے دونوں ممالک کو مشورہ دیا ہے کہ لڑائی جھگڑا چھوڑیں اور تجارت پر توجہ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوکلیئر ہتھیاروں کے بجائے پاکستان اور بھارت کو تجارت کی راہ اپنانی چاہیے۔

ٹیگز: