لندن: برطانوی پارلیمنٹ کے سینئر رکن رائٹ آنریبل محمد افضل ایم پی نے مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کے حوالے سے پاکستان کے متحرک سفارتی کردار کی بھرپور تائید کی ہے۔ ہاؤس آف کامنز میں خطاب کے دوران انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی ان مخلصانہ کوششوں کی حمایت کرے۔
محمد افضل ایم پی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اس وقت دنیا میں امن کے علمبردار کے طور پر ابھرا ہے اور امریکہ-ایران تنازع کے خاتمے کے لیے فرنٹ لائن پر خدمات انجام دے رہا ہے۔ پاکستان کی قیادت نے ثابت کیا ہے کہ وہ مشکل حالات میں بھی فریقین کے درمیان مکالمے کی راہ ہموار کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
رکنِ پارلیمنٹ نے برطانوی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کو یقینی بنانے کے لیے برطانوی حکومت پاکستان کے ساتھ کس حد تک تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا امن مشن عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، لہٰذا برطانیہ کو اس عمل میں اسلام آباد کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے۔
UK parliament today
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) April 13, 2026
“Pakistan is playing a leading role in efforts to end the United States–Iran conflict by prioritising peace.
Today, I asked the Prime Minister how the United Kingdom is supporting the Pakistani government in its effort to secure a lasting and sustainable… pic.twitter.com/aRtjRdhg9c
مبصرین کا کہنا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کی اس سطح پر تعریف اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی حالیہ خارجہ پالیسی اور "ثالثی مشن" نے مغربی ممالک میں پاکستان کے امیج کو ایک ذمہ دار ایٹمی قوت اور امن پسند ملک کے طور پر مستحکم کیا ہے۔