دبئی: متحدہ عرب امارات کی ایک بڑی ائیرلائن نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2026 کے وسط تک اپنے ٹکٹ کی خریداری کے لیے کرپٹو کرنسی قبول کرنا شروع کرے گی۔ اس سلسلے میں ائیرلائن نے عالمی کرپٹو حکام کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے تاکہ ادائیگی کے نظام کو محفوظ اور موثر بنایا جا سکے۔
ابتدائی طور پر یہ سہولت منتخب بین الاقوامی پروازوں پر دستیاب ہوگی، جس میں بٹ کوائن، ایتھریم اور اسٹیبل کوائنز کو بطور ادائیگی قبول کیا جائے گا۔ معاہدے میں منی لانڈرنگ کی روک تھام اور صارف کی شناخت (KYC) کے سخت معیارات شامل کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ، ائیرلائن کے ڈیوٹی فری شاپنگ زون میں بھی کرپٹو کرنسی سے خریداری کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ دبئی حکومت نے اس اقدام کو ملک کے ڈیجیٹل وژن کی تکمیل قرار دیا ہے جس کا مقصد اقتصادی ترقی اور جدیدیت کو فروغ دینا ہے۔