Wed, September 16, 2026

بلاول بھٹو زرداری کا دہشت گردی کی مذمت، افواج کے ساتھ قومی یکجہتی کی ضرورت پر زور  

بلاول بھٹو زرداری کا دہشت گردی کی مذمت، افواج کے ساتھ قومی یکجہتی کی ضرورت پر زور  

کراچی:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا۔

کراچی میں سندھ حکومت کے پبلک پرائیویٹ کیرئیر پورٹل اور ایپ "آئی ورک فور سندھ" کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ مسلح افواج نے نہ صرف مغویوں کو بازیاب کرایا بلکہ دہشت گردوں کا قلع قمع بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان آپریشنز میں صوبائی حکومت اور افواج کا تعاون قابل ستائش ہے۔

بلاول نے وزیراعلیٰ سندھ کو ایک سالہ کارکردگی پیش کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ وزیراعلیٰ نے جو تفصیلات اور انداز سے بریفنگ دی وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سیاسی انداز میں کام کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے سندھ کے پانی کے مسئلے پر بھی بات کی اور کہا کہ یہ مسئلہ کوئی نیا نہیں، پیپلز پارٹی ہمیشہ اس پر آواز اٹھاتی رہی ہے۔ بلاول نے کہا کہ سندھ کے عوام کا سب سے بڑا مطالبہ روزگار ہے اور حکومت سندھ نے اس حوالے سے کئی اقدامات کیے ہیں۔

"آئی ورک فور سندھ" کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے حوالے سے بلاول نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع فراہم کرے گا

ٹیگز: