Wed, September 16, 2026

دہشت گردی کے خلاف سیاسی اتحاد کی اہمیت ،بلاول بھٹو کا نیشنل ایکشن پلان ٹو کی ضرورت پر زور

دہشت گردی کے خلاف سیاسی اتحاد کی اہمیت ،بلاول بھٹو کا نیشنل ایکشن پلان ٹو کی ضرورت پر زور

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے نیشنل ایکشن پلان ٹو کی تیاری کا مطالبہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آج ہم ایک انتہائی خطرناک دور سے گزر رہے ہیں اور ہماری داخلی نااتفاقی کا فائدہ دشمن اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے وقت ہم نے تمام سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان کو اپنایا تھا، جس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی گئی تھیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بدقسمتی سے آج دہشت گردی کی لہر دوبارہ ملک میں سر اٹھا چکی ہے اور ہمیں ماضی کی طرح سیاسی اتفاق رائے حاصل نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ متحد رہی ہے اور ہم نے اس کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں، خاص طور پر بینظیر بھٹو شہید کی قربانی۔ بلاول بھٹو نے اپیل کی کہ دہشت گردوں کے خلاف ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ متحد ہو کر کام کرنا ہوگا، کیونکہ ان کا کوئی مذہب یا نظریہ نہیں ہوتا، ان کا مقصد صرف دہشت پھیلانا اور ملک کی ترقی کو روکنا ہوتا ہے۔

ٹیگز: