Wed, September 16, 2026

پاکستان میں جرمنی سے جدید پرنٹرز کی آمد، پاسپورٹ کی تیاری کا عمل تیز تر ہوگا

پاکستان میں جرمنی سے جدید پرنٹرز کی آمد، پاسپورٹ کی تیاری کا عمل تیز تر ہوگا

اسلام آباد:جرمنی سے جدید ٹیکنالوجی کے حامل نئے پرنٹرز پاکستان کے پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز پہنچ چکے ہیں۔ ان نئے پرنٹرز کی انسٹالیشن کے لیے غیر ملکی تکنیکی ٹیم بھی پاکستان پہنچ چکی ہے تاکہ پرنٹنگ کا عمل فوری طور پر شروع کیا جا سکے۔

یہ جدید پرنٹرز دو ای پرنٹرز اور چھ ڈیسک ٹاپ پرنٹرز پر مشتمل ہیں جو ایک گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹس پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے ای پرنٹرز کی انسٹالیشن کا جائزہ لیا اور بتایا کہ یہ ٹیکنالوجی نہ صرف پرنٹنگ کے معیار کو بہتر بنائے گی بلکہ پاسپورٹ کے اجرا کے عمل کو بھی مزید تیز کرے گی۔

ڈی جی پاسپورٹس نے یہ بھی کہا کہ اپریل میں مزید ای پرنٹرز کی آمد کے بعد پاسپورٹ پرنٹنگ کا عمل مزید سرعت اختیار کرے گا، جس سے عوام کو سہولت ملے گی۔

ٹیگز: