Wed, September 16, 2026

پاکستان قطر رابطہ: امن کوششوں کی حمایت، اعلیٰ سطحی مشاورت جاری

پاکستان قطر رابطہ: امن کوششوں کی حمایت، اعلیٰ سطحی مشاورت جاری

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے قطر کے وزیراعظم  نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت پر قطر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

قطری وزیراعظم نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی سفارتی کوششیں خطے میں امن کے فروغ کے لیے اہم ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔

ٹیگز: