Wed, September 16, 2026

پاکستان اور مصر کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطہ، خطے میں امن و سفارت کاری پر زور

پاکستان اور مصر کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطہ، خطے میں امن و سفارت کاری پر زور

اسلام آباد : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔

گفتگو کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان جاری رابطوں پر بھی بات چیت ہوئی، اور امید ظاہر کی گئی کہ یہ سفارتی کوششیں جلد مثبت اور تعمیری نتائج کی صورت میں سامنے آئیں گی، جو خطے میں کشیدگی میں کمی کا باعث بن سکتی ہیں۔

دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور مصر باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی رابطے کو مزید مضبوط بنائیں گے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

ٹیگز: