Wed, September 16, 2026

ایران سے معاہدہ قریب، ٹرمپ نے آج دستخط کی امید ظاہر کردی

ایران سے معاہدہ قریب، ٹرمپ نے آج دستخط کی امید ظاہر کردی

واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدے پر آج دستخط ہونے کی توقع ہے، جبکہ امید ہے کہ یہ عمل جلد اور خوش اسلوبی سے مکمل ہو جائے گا۔

اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ وہ ایران اور پورے مشرقِ وسطیٰ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں اور معاہدہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

ادھر وزیراعظم شہباز شریف  کے بیان کو امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ امن معاہدے کے لیے جاری سفارتی کوششیں فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں اور آئندہ 24 گھنٹوں میں معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم کے مطابق پاکستان معاہدے سے متعلق الیکٹرانک دستخط کی تیاری کر رہا ہے، جبکہ فریقین کے درمیان باقی ماندہ امور پر مشاورت جاری ہے۔ سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ معاہدہ طے پانے کی صورت میں خطے میں کشیدگی میں کمی اور باہمی تعاون کے نئے دروازے کھل سکتے ہیں۔

ٹیگز: