Wed, September 16, 2026

پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے نئی قیمتیں جاری کر دیں

پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے نئی قیمتیں جاری کر دیں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 24 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 390 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 75 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 335 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی یہ نئی قیمتیں 30 جولائی سے نافذ العمل ہوں گی۔

ٹیگز: