ہانگ کانگ:سام سنگ نے اپنے حالیہ متعارف کردہ جدید اسمارٹ فون کی بدولت ایک بار پھر ہفتہ وار مقبول ترین موبائل فونز کی فہرست میں پہلا نمبر حاصل کر لیا ہے۔
تازہ درجہ بندی کے مطابق، گلیکسی زی فولڈ 7 نے نئی انٹری کے ساتھ سب سے اوپر کی پوزیشن سنبھالی، جبکہ انفینکس ہاٹ 60 پرو+ نے دوسری پوزیشن پر جگہ بنائی۔
تیسرے نمبر پر ون پلس نورڈ 5 جی براجمان ہے، چوتھے پر سام سنگ گلیکسی اے 56 اور پانچویں مقام پر سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا موجود ہے۔
شاؤمی پوکو ایف 7 فائیو جی چھٹے، اور سام سنگ گلیکسی زی فلپ 7 — جو کہ اس ہفتے نئی انٹری کے طور پر شامل ہوا — ساتویں نمبر پر ہے۔
آٹھویں نمبر پر ویوو ایکس 200 ایف ای فائیو جی، نویں پر نتھنگ فون 3 فائیو جی اور دسویں مقام پر نئی انٹری کے ساتھ ون پلس نورڈ سی ای 5 فائیو جی نظر آ رہا ہے۔
یہ درجہ بندی اسمارٹ فون مارکیٹ میں تازہ رجحانات کی عکاسی کرتی ہے، جہاں سام سنگ کی مختلف ڈیوائسز نے ایک بار پھر صارفین کی بھرپور توجہ حاصل کر لی ہے۔