Wed, September 16, 2026

دبئی ایئرپورٹ پر عبدو روزک کی عارضی حراست، مشروط ضمانت پر رہا

دبئی ایئرپورٹ پر عبدو روزک کی عارضی حراست، مشروط ضمانت پر رہا

دبئی :تاجک گلوکار اور سوشل میڈیا شخصیت عبدو روزک کو دو روز قبل مونٹی نیگرو سے واپسی پر دبئی ایئرپورٹ پر روکا گیا تھا جہاں انہیں عارضی طور پر حراست میں لیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدو پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی بلکہ ان سے معمولی پوچھ گچھ کی گئی۔

بعد ازاں عبدو روزک کو مشروط ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے اور وہ دبئی میں انڈیا انٹرنیشنل انفلوئنسر ایوارڈز میں بھی نظر آئے، جس کی ویڈیو انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔

21 سالہ عبدو روزک اپنی منفرد شخصیت اور چھوٹے قد (100 سینٹی میٹر) کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ وہ بگ باس سمیت متعدد پروگراموں کا حصہ رہ چکے ہیں اور برطانیہ میں اپنا ریسٹورنٹ بھی چلا رہے ہیں۔

ابھی ان پر دبئی میں سفری پابندی عائد ہے اور وہ ملک سے باہر سفر نہیں کر سکتے۔

ٹیگز: