کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔ 100 انڈیکس میں 1,013 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ انڈیکس 135,313 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
گذشتہ جمعہ کو 100 انڈیکس 134,299 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، لیکن آج کے آغاز میں اس میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا ہے جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق یہ تیزی ملکی معیشت میں بہتری اور مثبت مارکیٹ رجحانات کی علامت ہے۔