Wed, September 16, 2026

سٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، 100 انڈیکس 1 لاکھ 21 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، 100 انڈیکس 1 لاکھ 21 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی دیکھی گئی، اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح یعنی 1,21,081 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے دن مارکیٹ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور آغاز کے ساتھ ہی 100 انڈیکس میں 630 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ یہ اضافہ سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مارکیٹ میں جاری بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہو کر 282 روپے پر آ گیا ہے۔

ٹیگز: