Wed, September 16, 2026

پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں استحکام کی رفتار خوش آئند ہے:آئی ایم ایف

پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں استحکام کی رفتار خوش آئند ہے:آئی ایم ایف

اسلام آباد: آئی ایم ایف کے نمائندہ ماہیر بیننسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقتصادی استحکام کی رفتار حوصلہ افزا ہے اور قرض پروگرام کے تحت ملک نے مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساختی اصلاحات اور ماحولیاتی اقدامات معیشت کی مضبوطی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، جبکہ بڑھتی ہوئی عالمی کشیدگی اور کمزور عالمی تعاون غیر یقینی صورتحال کو بڑھا رہے ہیں۔

ماہیر بیننسی نے فوری دانشمندانہ پالیسی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ٹیکس نظام کو بہتر کیا جا سکے اور کاروباری ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔

ٹیگز: