Wed, September 16, 2026

امریکا نے پاکستان سے تعلقات میں بہتری کو خوش آئند قرار دیدیا

امریکا نے پاکستان سے تعلقات میں بہتری کو خوش آئند قرار دیدیا

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں حالیہ بہتری کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون خطے میں استحکام اور ترقی کے لیے ضروری ہے۔ روبیو نے بتایا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو صرف دہشت گردی کے خلاف جنگ تک محدود نہیں رکھنا چاہتا، بلکہ انہیں مزید وسیع کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کے نئے مواقع تلاش کر رہا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات کو باہمی مفادات کی بنیاد پر بڑھانے کے امکانات موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی توسیع خطے میں امن اور ترقی کے لیے اہم ہو سکتی ہے۔

مارکو روبیو نے یہ بھی واضح کیا کہ امریکا کے اسلام آباد کے ساتھ تعلقات کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں ہے، اور بھارت نے بھی پاکستان کے ساتھ امریکا کے تعلقات پر کوئی اعتراض یا تشویش نہیں ظاہر کی۔

ٹیگز: