Wed, September 16, 2026

جب دنیا خطرے میں ہو، تو طاقت ہی تحفظ بنتی ہے: صدر میکرون

جب دنیا خطرے میں ہو، تو طاقت ہی تحفظ بنتی ہے: صدر میکرون

پیرس :پیرس کی فضاؤں میں 14 جولائی کی روایتی پریڈ کے ساتھ ایک غیر روایتی اعلان گونجا ،صدر ایمانویل میکرون نے فرانس کے دفاعی بجٹ کو 2027 تک دوگنا کرنے کا فیصلہ سنایا۔ 2017 میں 32 ارب یورو سے شروع ہونے والا یہ بجٹ اب 64 ارب یورو کی بلندی تک پہنچے گا۔

صدر نے کہا، ’’ہم ایک ایسے دور میں جی رہے ہیں جہاں طاقت کے بغیر آزادی صرف ایک خواب ہے۔‘‘
انہوں نے یوکرین جنگ، پاک بھارت فضائی جھڑپوں اور دیگر تنازعات کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ دنیا ایک غیر متوقع موڑ پر کھڑی ہے — اور فرانس کو اس کے لیے تیار ہونا ہوگا۔

ٹیگز: