Wed, September 16, 2026

ایران میں کشیدہ صورتحال، پاکستان ایران فیری کا پہلا سفر ملتوی

ایران میں کشیدہ صورتحال، پاکستان ایران فیری کا پہلا سفر ملتوی

کراچی: ایران میں کشیدہ حالات کے سبب پاکستان ایران فیری کا پہلا سفر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ کراچی پورٹ حکام کے مطابق کراچی تا چاہ بہار فیری کی بکنگ معطل کر دی گئی ہے اور حالات کے واضح ہونے تک فیری کا سفر ممکنہ طور پر 22 جنوری تک نہیں ہوگا۔

اصل شیڈول کے مطابق یہ فیری سروس 20 جنوری سے شروع ہونی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حالات معمول پر آنے کے بعد سروس دوبارہ شروع کی جائے گی۔

اسی دوران، چاہ بہار کے بجائے کراچی سے گوادر فیری سروس چلانے کے امکانات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: