کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 605 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 84 ہزار 556 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کا رجحان غالب رہا، جس کے باعث مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ معاشی اشاریے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔