Wed, September 16, 2026

آئی ایم ایف کا بجلی ٹیرف میں تبدیلیوں کو غریب پرور بنانے پر زور، پاکستان کے ساتھ اہم مذاکرات کا دور شروع

آئی ایم ایف کا بجلی ٹیرف میں تبدیلیوں کو غریب پرور بنانے پر زور، پاکستان کے ساتھ اہم مذاکرات کا دور شروع

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی کے نرخوں میں مجوزہ تبدیلیوں کے حوالے سے پاکستانی حکام پر واضح کیا ہے کہ معاشی اصلاحات کا بوجھ عام آدمی پر منتقل کرنے سے گریز کیا جائے۔ فنڈ اور پاکستان کے درمیان جاری حالیہ مشاورت میں بجلی کے ٹیرف کو معاشی استحکام کے ساتھ جوڑنے پر تفصیلی گفتگو کی جا رہی ہے۔
آئی ایم ایف حکام اس بات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں کہ بجلی کے نرخوں میں کی جانے والی تبدیلیاں طے شدہ معاشی اہداف سے متصادم تو نہیں۔ آئی ایم ایف کے مطابق  یہ دیکھا جائے گا کہ پاکستان اپنے مالیاتی وعدوں پر کس حد تک قائم ہے اور ٹیرف میں تبدیلی سے گردشی قرضوں پر کیا اثر پڑے گا۔ فنڈ کا اصرار ہے کہ بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے بجائے نظام کی کارکردگی کو بہتر بنا کر معاشی استحکام حاصل کیا جائے۔
پاکستان میں مہنگائی کی موجودہ لہر کے تناظر میں آئی ایم ایف نے تسلیم کیا ہے کہ  "بجلی کی قیمتیں پاکستان کے کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ قیمتوں میں کوئی بھی اضافہ مہنگائی کو براہِ راست مہمیز دیتا ہے، جو اس وقت ملک میں ایک حساس سیاسی اور معاشی دباؤ کا باعث بنا ہوا ہے۔
آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیرف میں کسی بھی تبدیلی سے قبل کم آمدنی والے اور متوسط طبقے کے لیے تحفظ کا میکانزم واضح کیا جائے تاکہ ان کی قوتِ خرید مزید متاثر نہ ہو۔

ٹیگز: