Wed, September 16, 2026

سڈنی میں یہودی تقریب پر فائرنگ، 12 ہلاک، 29 زخمی

سڈنی میں یہودی تقریب پر فائرنگ، 12 ہلاک، 29 زخمی

سڈنی :آسٹریلیا کے سڈنی شہر میں یہودیوں کی تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 12 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 29 زخمی ہوئے۔ پولیس کی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک اور دوسرا زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق، ایک شہری نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر حملہ آور پر قابو پایا اور اس کا اسلحہ چھین کر متعدد لوگوں کی جانیں بچائیں۔

تینتالیس سالہ احمد ال احمد نے اپنی جان پر کھیل کر حملہ آور کو قابو پایا اور اسلحہ چھین کر متعدد لوگوں کی جانیں بچائیں۔ احمد کو اس دوران دو گولیاں بھی لگیں لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

پاکستان نے اس دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور صدر، وزیراعظم، نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ نے آسٹریلوی حکومت کے ساتھ یکجہتی اور متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

ٹیگز: